ہارون الرشید نے این آر او ہونے کا دعویٰ کردیا

ہارون الرشید نے این آر او ہونے کا دعویٰ کردیا
ہارون الرشید نے این آر او ہونے کا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ این آر او نہیں ہونے دوں گا لیکن این آر او ہوچکاہے جہاں تک ہوسکتا تھا ، دروازہ ان کے لئے کھل چکاہے ، پلی بارگین کے حوالے سے اگر کچھ ہوا تو خفیہ ہی ہوگا ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اب اتحاد نہیں ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہاکہ چکوال کے عجیب وغریب واقعات رونما ہوتے ہیں، میر ی معلومات کے مطابق دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اب اتحاد نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ این آر او نہیں ہونے دوں گا لیکن این آر او ہوچکاہے جہاں تک ہوسکتا تھا ، دروازہ ان کے لئے کھل چکاہے ، پلی بارگین کے حوالے سے اگر کچھ ہوا تو خفیہ ہی ہوگا کیونکہ اعلانیہ کرکے تو اپنی سیاسی موت کے وارنٹ پر دستخط کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آٹھ ماہ میں کیا کیاہے ؟ وہ بتایا جائے ، ان کا کوئی ایک وعدہ بتادیں جو ان کی جانب سے پورا کیاگیا ، عمران خان کیا کریں گے ؟ اس وقت بیوروکریسی میں تین گروپ بن چکے ہیں، ہر کوئی بڑے عہدے کا امیدوار ہے۔

مزید : قومی