خاور گھمن کا حسن اورحسین نواز کے حوالے سے پلی بارگین کاحیران کن دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ سارے کا سارا پیسہ حسن اور حسین نواز کے پاس ہے ، اس وقت ایک آپشن ڈسکس ہورہاہے کہ حسن اور حسین پلی بارگین سے کچھ پیسہ واپس کردیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ نواز شریف کو اگر مزاحمت کرنی ہوتی تو 1993میں جب سپریم کورٹ نے ان کی حکومت بحال کی تھی ، اس وقت ڈٹے رہتے ، یہ ہو نہیں سکتا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جیل کے اندر رہیں، اب یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ مریم نواز نے یہ تسلیم کیاہے کہ میرا رویہ غلط تھا ۔
انہوں نے کہا نواز شریف کی منزل مقصود لندن ہے اور ان کواس کی شدت سے خواہش ہے ، سارے کا سارا پیسہ حسن اور حسین نواز کے پاس ہے ، اس وقت ایک آپشن ڈسکس ہورہاہے کہ حسن اور حسین پلی بارگین سے کچھ پیسہ واپس کردیں، نواز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی۔