’ہائبرڈ جنگ میں آئی ایس پی آر نے ہمیں ہرادیا‘ کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کرلیا

’ہائبرڈ جنگ میں آئی ایس پی آر نے ہمیں ہرادیا‘ کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے ...
’ہائبرڈ جنگ میں آئی ایس پی آر نے ہمیں ہرادیا‘ کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کرلیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو شکست دی ہے۔

سابق بھارتی کورکمانڈرناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا اور بھارت ہارگیا، آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی، پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔

سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیر کے لوگ ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آئی ایس پی آر نے سکھایاکہ معلومات کا استعمال کیسے ہوتا ہے، دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے اور لوگ ہائبرڈ وار سے ناواقف ہیں، ہائبرڈجنگ کیاہوتی ہے،آئی ایس پی آرنے ہمیں بتایا۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور امریکہ کو یہ بات سمجھنے میں 18 سال لگ گئے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین بھارتی فوج کی 15 اور 21 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔ 15 کور کا ہیڈ کوارٹر سرینگر میں واقع ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی