”خوشی کے لڈو گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں “، فواد چودھری

”خوشی کے لڈو گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں “، فواد چودھری
”خوشی کے لڈو گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں “، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ ن لیگ کی عادت ہے کہ خوشی ذرا پہلے ہی مناناشروع کردیتے ہیں اور بعد میں خوشی کے لڈو گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے یہاں امیر اور غریب کے لئے علیحدہ علیحدہ نظام چل رہاہے ، ن لیگ کی عادت ہے کہ خوشی ذرا پہلے ہی مناناشروع کردیتے ہیں اور بعد میں خوشی کے لڈو گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوف کی فضاءمیں کاروبار نہیں ہوسکتا ، اداروں کوخود احتسابی کا عمل شروع کرنا چاہئے ،پاکستان میں ہر شخص سمجھتاہے کہ احتساب کا عمل آگے چلنا چاہئے ، ہم نے ان کے خلاف کونسے مقدمے بنائے ہیں؟جن عوام کا پیسہ لوٹا گیاہے ، ان کو تکلیف ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں جو فیصلے ہوئے ہیں ، وہ میرٹ پرہوئے ہیں، قانون کا معاملہ ، قانون کا نظام خودطے کررہاہے ،عدالت کے فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں،وزیر اعظم نیب کو کہہ چکے ہیں کے میگا کیسز پر توجہ دی جانی چاہئے ۔

مزید : قومی