آئی ایم ایف سے رجوع کرکے عمران خان وعدے پورے کرسکیں گے:اقتصادی ماہر وقار مسعود کادعویٰ

آئی ایم ایف سے رجوع کرکے عمران خان وعدے پورے کرسکیں گے:اقتصادی ماہر وقار ...
آئی ایم ایف سے رجوع کرکے عمران خان وعدے پورے کرسکیں گے:اقتصادی ماہر وقار مسعود کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصاد ی ماہرڈاکٹر وقار مسعود نے کہاہے کہ اس وقت ساری دنیا کے اندر پاکستان کی معیشت کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے جو آئی ایم ایف کاپروگرام لینے سے ختم ہوجائیگی ، مقامی سرمایہ کاری شروع ہوجائیگی ،عمران خان نے جووعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جا سکتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ حکومت کے نو ماہ گزرنے کے باوجود کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بہت بڑھا ہوا ہے ،آئی ایم ایف کے پروگرام کے جو ثمرات آنے تھے ، وہ نہیں آسکے ، ہم نے تکلیف بھی اٹھائی اور ثمرات بھی نہ ملے ، اب بھی پتہ نہیں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام آرہا ہے یانہیں ،حکومت کی جانب سے کہا جارہاہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹے لیکن آئی ایم ایف پیچھے ہٹ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے فائدہ ملناتھا لیکن ہم نے آئی ایم ایف کوچھوڑے رکھا ہے ،اس وقت ساری دنیا کے اندر پاکستان کی معیشت کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے جو آئی ایم ایف کاپروگرام لینے سے ختم ہوجائیگی ، اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال ہوجائیگا ، مقامی سرمایہ کاری شروع ہوجائیگی اور عمران خان نے جووعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جا سکتے ہیں۔

مزید : بزنس