مرشد من جا

مرشد من جا
 مرشد من جا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چھڈ دے غصہ
نہ کر پیارے
بہت ماڑے ہیں
تیری رضا کے چور بہت ہیں
ہمارے پلے نہ اربوں کھربوں ڈالر
طبی سہولتیں نہ وسائل
مرشد ہم مارے جائیں گے
تباہ حال ہیں،
ہمارے پلے ککھ نہیں رہنا
مادی وسائل ایک طرف
ہم تو کردار میں بھی
زیرو بٹا زیرو
نل بٹا نل
تو چاہے تو بس ایک کن
بس ایک کن
اور سب کچھ بدل جائے
یہ دھڑکتا دل سنبھل جائے
مرشد پیارے
نہ کر یار
ہمارے پلے ککھ نہیں
اس جوگے نہیں
کہ تیرے غضب کی ایک ہلکی سی جھلک بھی برداشت کرسکیں
بھوک ننگ افلاس
کورونا کا عذاب
قادر مطلق
رب کریم
غفور و رحیم
نہیں جھل پائیں گے
ہم کہ دھوکے باز
حرص کے مارے
بے رحم بے عقل
نفرت کی آگ میں پگھلے
بے مراد بے شکل
مرشد پیارے
مان بھی جا
تجھ کو تیرے پیاروں کا واسطہ
اس کا واسطہ
جو تیری رضا کیلئے
صفا و مروا پر تڑپتی رہیں
وہ جو ریت پہ
ایڑیاں رگڑتے رہے
مرشد سوہنے
اس لمحے کا واسطہ
جب تیری رضا کے بندے نے
اپنے جگر گوشے کی گردن پرچھری چلائی
مرشد موہن
چھوڑ دے غصہ
مان بھی جا ناں
تجھ کو تپتی ریت پر
مشکیزہ تھامے
خون میں ڈوبے
شبیرؓ کا واسطہ
پیاسے، بلکتے اورسسکتے
اصغرؓ کا واسطہ
سب سے بڑھ کر
حسینؓکا واسطہ
وہی حسینؓ جو
تیرے پیارے کا
سب سے پیارا تھا
جلے ہوئے خیموں کا واسطہ
گھبرائی اور تڑپتی
سکینہ ؓکا واسطہ
مرشد من جا
چھوڑ دے غصہ
تیری پکڑ کے جوگے کہاں ہیں
بہت برے ہیں
بہت برے ہیں
دیکھ لے کتنے بھٹکے ہوئے ہیں
اب بھی اس وقت
ابتلا کی گھڑی میں
ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کا
رستہ دیکھ رہا ہے
مرشد سوہنے
مرشد من موہنے
تو نہ مانا تو
تیرے نبی کے نام لیوا
تیرے نبی کے ماننے والے
لٹ جائیں
مر جائیں گے
مرشد سوہنے
سب سے بڑھ کر
سب سے اول
سب سے آخر
تجھ کو تیرے اس پیارے کا
راج دلارے کا
جو ہم جسے بدکاروں کی بخشش
اور فلاح کے نام کیلیے
غار حرا میں
روتا رہتا تھا
وہی جو تیرا سب سے پیارا
اس کائنات کا راج دلارا
واسطہ تجھ کو
شمس الضحیٰ کا
بدرالّد جی کا
نور الہدی کاا
خیرالوریٰ
دافعالبلا کا والوباء
واسطہ تجھ کو صلّی علیٰ کا
معافی دے
پکڑ کر اپنی ڈھیلی کروں
معافی دے دے
معافی دے دے

مزید :

رائے -کالم -