پنجاب میں 25ہزار افراد کو قرنطینہ کرنے کے انتظامات مکمل:فیاض الحسن

پنجاب میں 25ہزار افراد کو قرنطینہ کرنے کے انتظامات مکمل:فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عو ام کو کرونا بحران میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اب تک 25 ہزار افراد کو آئسولیٹ کرنے کے انتظامات کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے پاس کرونا ٹیسٹ کٹس وافر مقدار میں موجود ہیں۔ وز یر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدار حکومت عوام کو کرونا بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ عثمان بزدار کی ہدایات پر فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات ہیں، لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں، ہماری دعا، امید اور بھرپور کوشش ہے کہ بہترین انتظامات کے باعث کرونا کیسز کم سے کم ہوں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے ٹرانسفر کر دی ہیں، سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کرونا کو روکا جا سکتا ہے، عوام احتیاط کریں، اپنے گھروں میں رہیں۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -