امدادی سامان بھیجنے کا شکریہ: شہباز شریف کا چینی صدر اور وزیراعظم کو خط

امدادی سامان بھیجنے کا شکریہ: شہباز شریف کا چینی صدر اور وزیراعظم کو خط
امدادی سامان بھیجنے کا شکریہ: شہباز شریف کا چینی صدر اور وزیراعظم کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے چین کے وزیراعظم لی ی چیانگ اور چینی صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے پر چین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ خط میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں چین کی پاکستان کی مدد کرنا، دیرینہ دوستی اور نئے عزم کا اعادہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی صورت میں بھی پاکستان کی مدد کی، مشکل کی اس گھڑی میں چین کی جانب سے طبی سازو سامان کی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔خط لیگی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین کی مدد سے قیمتی جانیں بچیں گی اور کورونا کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، پاک چین دوستی پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے، چین ہر گھڑی کا ساتھی ہے۔