"اپنے علاقے میں خواجہ سراں کا خاص طور پر خیال رکھیں" سراج الحق نے ہدایات جاری کردیں

"اپنے علاقے میں خواجہ سراں کا خاص طور پر خیال رکھیں" سراج الحق نے ہدایات جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقے میں خواجہ سرائوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ طبقہ پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہے، لاک ڈائون اس پر بھاری گزرے گا۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے عہدیداران/افراد بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کےمقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام کے دوران جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ جس طرح کہ آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان بھی اس مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ویڈیو پیغام میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان نے مل کر ان غریبوں کی خدمت شروع کی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آج تک 35 کروڑ روپے کا سامان خوراک کی صورت میں، ماسک کی صورت میں، سینیٹائزر کی صورت میں غریب لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک اور کمیونٹی بھی ہے جنہیں ہم خواجہ سرا کہتے ہیں، جو پہلے ہی آئسولیشن کا شکار رہتے ہیں، میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کریں، اور ان کی ضروریات بھی پوری کریں۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خواجہ سراو¿ں کے حوالے ایک اور غریب طبقہ ہے جنہیں ہم خاکروب کہتے ہیں، ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے اور پاکستان میں جو غیر مسلم ہیں، جنہیں ہم پاکستانی برادری کہتے ہیں، ان کی بھی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ساری انسانیت اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے، اس کنبے کو خیر پہنچانا اور ان کی خدمت کرنا رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے، وہ لمحہ بہت جلد آئے گا، ہم کورونا وائرس سے نجات پائیں گے۔ چین نے جشن منایا جبکہ ہم بہت جلد یوم تشکر اور سجدہ تشکر منائیں گے۔