سندھ حکومت کا صوبے کی تمام جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا صوبے کی تمام جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا اعلان
سندھ حکومت کا صوبے کی تمام جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی ،سنگین مقدمات کے قیدیوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے ،سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جیلوں سے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی ۔صوبے کی تمام جیلوں میں سزایافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کیلئے رہا کیا جائے گا،عارضی رہاہونے والے قیدیوں کو ضمانتی بانڈ جمع کرانا ہوں گے ۔

فیصلے کا اطلاق منشیات نیب اور دیگر معمولی جرائم میں ملوث سزایافتہ قیدیوں پر بھی ہوگاتاہم اس فیصلے کا سنگین مقدمات کے قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -