سعودی عرب میں کوروناوائرس نے ایک اور جان نگل لی لیکن ہلاکتوں اور متاثرین کی کل تعداد کتنی ہوگئی ہے؟ افسوسناک خبر

سعودی عرب میں کوروناوائرس نے ایک اور جان نگل لی لیکن ہلاکتوں اور متاثرین کی ...
سعودی عرب میں کوروناوائرس نے ایک اور جان نگل لی لیکن ہلاکتوں اور متاثرین کی کل تعداد کتنی ہوگئی ہے؟ افسوسناک خبر

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں، ہفتے کے روز میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد مملکت بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہوچکی ہے جبکہ ننانوے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار دو سو تین ہوگئی ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کورونا وائرس سے چوتھی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 99 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد اس موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1203 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نئے کیسوں میں 10 نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا۔مملکت میں لوٹنے کے بعد ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور تشخیص کے بعد انھیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔باقی 89 افراد پہلے سے کورونا وائرس کا شکار مریضوں سے رابطے اور میل جول کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں بھی طبّی نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مذکورہ نئے کیسوں میں 41 کا تعلق الریاض ، 12،12 کا مکہ مکرمہ اور القطیف اور 18 کا جدہ سے ہے۔ مدینہ منورہ سے چھے نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تبوک سے تین ، ابھا اور الخوبر سے ایک، ایک ، خمیس مشیط سے تین اور الہفوف اور مشرقی شہر سیہات سے ایک،ایک کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -