صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ چین گئے تو وہاں پھنسے پاکستان طالبعلموں نے دراصل کس خواہش کا اظہار کیا تھا ؟ واپس لے جانے کا نہیں بلکہ ۔۔ ظفر مرزا نے بڑا انکشاف کر دیا

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ چین گئے تو وہاں پھنسے پاکستان طالبعلموں ...
صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ چین گئے تو وہاں پھنسے پاکستان طالبعلموں نے دراصل کس خواہش کا اظہار کیا تھا ؟ واپس لے جانے کا نہیں بلکہ ۔۔ ظفر مرزا نے بڑا انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ ہمارے لیے یہ فیصلہ لینا بہت مشکل تھا لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے ووہان سے پاکستانی طلباءکو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ، ہم نے چینی حکومت کی تجاویز اور پالیسیوں پر گہری نظر رکھی اور انہیں فالو کیا ، پاکستان وہ واحد ملک تھا جس نے انہیں قبول کیا اور اپنے طلبا ءکو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمارے طلبہ کا بہت اچھا خیال رکھا ہے ، آج یہ بیماری پاکستان میں پھیل رہی ہے اور وہی طالبعلم دراصل اب حکومت پاکستان کا ووہان سے نہ نکالنے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں اور کہہ رہیں کہ جیسا چینی حکومت نے ہمارا خیال رکھا آپ پاکستان میں ہماری فیملیز کا خیال رکھیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا ، میں نے بھی جانا تھا لیکن میں حالات کے پیش نظر نہیں جا سکا ، چین میں صدر پاکستان اور وزیر خارجہ نے ووہان میں پھنسے پاکستانیوں سے سکائپ کے ذریعے بات چیت کی ، پاکستانی سٹوڈنٹس نے صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یہاں خوش ہیں کیونکہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جارہاہے ، ہماری جانب سے دباﺅ کے باوجود بھی آپ نے ہمیں یہاں سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا جوکہ درست تھا ۔

انہوں نے کہا کہ چین سے واپس لوٹنے والے پاکستانیوں میں ایک بھی کورونا سے متاثر نہیں تھا ، چین نے اپنے ملک سے باہر جانیوالوں کی مکمل اسکریننگ کی ، چین نے بروقت تدابیر سے کورونا وائرس پر قابو پایا ۔ ان کا کہناتھا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے دنیا نے چین سے بہت کچھ سیکھا ،پاکستان وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کا شکرگزار ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام چین کے مشکور ہیں ،موجودہ صورتحال میں چینی عملے کی پاکستان آمدحوصلہ افزا ہے ،چین کے طبی عملے کوپاکستان میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -