کورونا کے وار، شاہی خاندان کی رکن شہزادی ماریہ ٹریسا چل بسیں

کورونا کے وار، شاہی خاندان کی رکن شہزادی ماریہ ٹریسا چل بسیں
کورونا کے وار، شاہی خاندان کی رکن شہزادی ماریہ ٹریسا چل بسیں

  

میڈرڈ(ویب ڈیسک) اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق 86 سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی فہرست میں اسپین صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں تقریباً 6000 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2227 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -