کورونا کے ایک مریض نے مزید 27افراد کو متاثر کردیا، گجرات سے خبرآگئی

کورونا کے ایک مریض نے مزید 27افراد کو متاثر کردیا، گجرات سے خبرآگئی
کورونا کے ایک مریض نے مزید 27افراد کو متاثر کردیا، گجرات سے خبرآگئی

  

لاہور، گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے ایک مریض نے ضلع گجرات میں مبینہ طورپر مزید 27افراد کو متاثر کردیا، یہ مقامی سطح پر مریض سے وائرس کی منتقلی اور غفلت کی ایک اور مثال ہے ۔

انگریزی جریدے ’ڈان‘ کے مطابق گجرات میں 27نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 51ہوگئی، ابتدائی طورپر حکام نے بتایا تھا کہ ضلع گجرات میں سرائے عالمیگر، ڈنگا اور شادیوال میں صرف چار مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن کی بیرون ملک سفر کی ہسٹری موجود ہے ۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کو اس بات نے چونکا دیا کہ ان چاروں میں سے ایک شخص کم ازکم چالیس افراد سے ملا، ان تمام لوگوں کے سیمپلز لے کر ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے تو ان میں سے ستائیس افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ،تصدیق کے بعد ان لوگوں کو اپنے گھروں یا قریبی ہسپتالوں میں قرنطینہ کردیاگیا۔

صورتحال کے گھمبیر ہونے پر حکومت نے گجرات میں پھیلنے والے وائرس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی ہیں ، ڈپٹی کمشنر گجرات اس سارے معاملے کی نگرانی کریں گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -گجرات -کورونا وائرس -