ایک اور عرب ملک میں بھی کورونا کا وار چل گیا، پہلی ہلاکت کے ساتھ ہی مریضوں کی کل تعدادکتنی ہوگئی ہے؟ پریشان کن خبرآگئی  

ایک اور عرب ملک میں بھی کورونا کا وار چل گیا، پہلی ہلاکت کے ساتھ ہی مریضوں کی ...
ایک اور عرب ملک میں بھی کورونا کا وار چل گیا، پہلی ہلاکت کے ساتھ ہی مریضوں کی کل تعدادکتنی ہوگئی ہے؟ پریشان کن خبرآگئی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک اور عرب ملک میں بھی کورونا وائرس نے اپنا وار چلادیا، قطر میں بھی ایک شہری اس موذی مرض کا شکار ہوکر دم توڑ گیا۔

قطری وزارت برائے صحتِ عامہ نے ہفتے کے روز کورونا وائرس سے پہلی موت اور 28 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ اس خلیجی عرب ریاست میں اب اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 588 ہوگئی ہے۔

قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کیو این اے) نے وزارتِ صحت عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والا شخص بنگلہ دیش کا شہری تھا۔اس کی عمر 57 سال تھی اور وہ دیگر عوارض کا بھی شکار تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار مزید دو افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں قطری شہری ہیں اور ان کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

قطر نے جمعہ کو اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام غیر ضروری کاروباروں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہم قطری حکومت کے ترجمان کے مطابق سپر مارکیٹیں اور دواخانے بدستور کھلیں رہیں گے۔

قطری حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 17 مارچ کو مساجد کو بند کرنے اور جمعہ سمیت پنج وقتہ نمازوں کی باجماعت ادائی کو موقوف کردیا تھا۔

قطری حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شاپنگ مالوں میں واقع بنکوں کی تمام شاخوں اور دکانوں کو بھی دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔