ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مطالبہ

ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مطالبہ
ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مطالبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے،ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے،کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طورپر مفت کیاجائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچاو¿ کی کلیدی اہمیت ہے،ہسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیاجائے ،شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو قرنطینہ مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے،حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے،حکومت بتائے کہ روزانہ بنیادوں پر کتنے پاکستانیوں کی سکریننگ کی جارہی ہے؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -