کورونا وائرس، سعودی شہر جدہ میں آنے جانے پر پابندی عائد، کرفیو لگانے کا فیصلہ

کورونا وائرس، سعودی شہر جدہ میں آنے جانے پر پابندی عائد، کرفیو لگانے کا فیصلہ
کورونا وائرس، سعودی شہر جدہ میں آنے جانے پر پابندی عائد، کرفیو لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتظامیہ نے آنے جانے پر پابندی عائد کردی اور سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کرفیو کی طرف ایک اور قدم ہے ۔
رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے جدہ گورنریٹ میں آنا جانا بند کردیا ہے اور کرفیو کی طرف بڑھ گیا، عمل درآمد تین بجے شروع ہوگا جبکہ اردونیوز کے مطابق  جدہ میں کرفیو کا وقت بڑھا کر 3 بجے دوپہر سے کردیا گیا ہے جبکہ شہر سے رہائشیوں کے باہر جانے اور باہر سے کسی کے آنے پر پابندی لگا دی گئی ۔اس سے پہلے جدہ میں کرفیو شام سات بجے شروع ہوا تھا ، گزشتہ ہفتے ایسے ہی اقدامات ریاض، مکہ اور مدینہ میں بھی اٹھائے گئے ۔
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد اب جدہ کمشنری میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے کردیا جائے گا۔