ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فردوس عاشق اعوان

ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فردوس عاشق اعوان
ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت کا موقع ہے ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا ہے۔ قوم کی خدمت کا موقع ہے، ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہم سب نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا ہے۔یہ قوم کی خدمت کا موقع ہے۔ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔آج تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پاکستان بھر خصوصاً پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں، خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ رضاکار فورس کی تشکیل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔کرونا سے بچاو¿ کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔کورونا سے خود کو بھی محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی اور مو¿ثر انداز سے آگے بڑھانے پر مشاورت ہو گی جبکہ ملکی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -