صوبے میں آٹے کابحران نہیں ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا،اجمل وزیر

صوبے میں آٹے کابحران نہیں ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا،اجمل ...
صوبے میں آٹے کابحران نہیں ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا،اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے کہاہے کہ صوبے میں آٹے کابحران نہیں ہے ،گندم وافر مقدار میں موجود ہے ،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا کیخلاف لڑنے ولے تمام ادارو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ،احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تمام طبقات تعاون کررہے ہیں ۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہاکہ غریبوں اور بے روزگاروں کو خصوصی ریلیف پیکج دیں گے ،صوبے میں آٹے کابحران نہیں ہے ،گندم وافر مقدار میں موجود ہے ،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ کے پی کے کیلئے 50 ہزار این 95 ماسک روانہ ہو چکے ہیں، 500 تک کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت بڑھ گئی ہے ۔