کورونا کیخلاف جنگ، میدانوں سے کھیلنے والے بچوں کودور رکھنےکیلئے انتظامیہ نے ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی 

کورونا کیخلاف جنگ، میدانوں سے کھیلنے والے بچوں کودور رکھنےکیلئے انتظامیہ نے ...
کورونا کیخلاف جنگ، میدانوں سے کھیلنے والے بچوں کودور رکھنےکیلئے انتظامیہ نے ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دلہ زاک روڈ پر میدانوں میں کھیلنے والے بچوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے  انوکھی کارروائی کردی، میدانوں میں ٹریکٹر چلواکر کھیلوں کے لیے ناقابل استعمال بنادیا گیا۔

ڈی کمشنر پشاور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں، ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں دلہ زاد روڈ پر خالی میدانوں میں کھیلنے والے بچوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میدانوں میں ٹریکٹر چلا کر بچوں کے کھیلوں کے لئے ناقابل استعمال بنادیا تاکہ بچے میدانوں سے دور گھروں میں رہیں۔


چھٹیوں کے باعث صبح سے شام تک بچے کرکٹ اور دیگر کھیل کھیلتے تھے، جس سے بچوں کا جم غفیر رہتا تھا جس سے کرونا وائرس کے خدشات زیادہ ہوگئے تھے۔ڈی سی پشاور نے ایک بار پھر والدین سے استدعا کی ہے کہ بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں گھروں میں رکھیں۔