” پنجاب حکومت عوام کو سچ بتانے کی بجائے سچ چھپا رہی ہے ، رائیونڈ میں ۔۔“ حامد میرنے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

” پنجاب حکومت عوام کو سچ بتانے کی بجائے سچ چھپا رہی ہے ، رائیونڈ میں ۔۔“ حامد ...
” پنجاب حکومت عوام کو سچ بتانے کی بجائے سچ چھپا رہی ہے ، رائیونڈ میں ۔۔“ حامد میرنے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم اب سینئر صحافی نے سوشل میڈیا پر ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سینئر صحافی بھی موجود تھے ۔ حامد میر نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” رئیس انصاری نے 24 مارچ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بتایا تھا کہ رائے ونڈ کی مسجد میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد موجود ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات نظر انداز کردی ، آج رائے ونڈ کی اسی مسجد میں موجود 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، پنجاب حکومت عوام کو سچ بتانے کی بجائے سچ چھپا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رئیس انصار ی نے عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف آپ نے اچھے اقدامات کیے ، دو جگہیں ایسی ہیں جہاں سے بہت تیزی کے ساتھ کیسز سامنے آئے ، ایک تفتان سے آنے والے زائرین اور دوسرا اسلام آباد میں ایک مسجد سے تبلیغی جماعت والے پانچ افراد میں کورونا کا کیس سامنے آیا ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھ رہا ہوں اور ٹی وی پر بھی بات کی تھی کہ 65 ہزار لوگ نکلے تھے ، اس وقت رائیونڈ بھرا ہواہے ، صبح مجھے بتایا گیا کہ سنگھ پورا میں بلال مسجد میں 70 لوگ ہیں ، اس وقت 65 ہزار لوگ وفود کی شکل میں پاکستان کی مسجدوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ، یہ بم کی طرح پھٹے گا ، اس طرف توجہ دیں ، یہ مساجد بند نہیں کی جا سکتی تو ان کو خالی کروائیں ، رائیونڈ خالی کروائیں اور لاک ڈاﺅن کیا جائے ۔
رئیس انصاری کی بات سننے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے روایتی انداز میں جواب دیا کہ تمام مساجد کیلئے ایس ا و پیرز جاری کر دیئے ہیں ، اس کیلئے کابینہ کمیٹی روزانہ بیٹھتی ہے ، اس میں مشاورت کرلیں گے اور اس معاملے کو دیکھیں گے ۔

مزید :

قومی -