سندھ اور پنجاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے وہی کام کرنے کی تیاری مکمل کر لی جسے استعمال کر کے چین نے قابو پایا

سندھ اور پنجاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے وہی کام کرنے کی تیاری ...
سندھ اور پنجاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے وہی کام کرنے کی تیاری مکمل کر لی جسے استعمال کر کے چین نے قابو پایا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف چینی طرز کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پائلٹ پروجیکٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما (خوناب) اسی وائرس سے شدید طور پر متاثر اور بیمار ہونے والے افراد کو لگایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ تدبیر جسے ”غیر عامل امنیت کاری“ (Passive Immunization) کہا جاتا ہے، چین میں کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں نہایت کامیابی سے آزمائی جاچکی ہے۔ البتہ یہ صرف ایک عارضی حل ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک ہی اختیار کیا جائے گا۔اس پر امریکا میں عمل شروع ہوچکا ہے اور اب پاکستان نے بھی یہی تدبیر اختیار کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔غیر عامل امنیت کاری کی حکمتِ عملی کے بارے میں سندھ اور پنجاب کی حکومتیں پہلے ہی مشہور پاکستانی ماہرِ امراضِ خون، ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطے میں ہیں اور ان سے مسلسل رہنمائی لی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -