جیل سے عالمی شہرت تک، سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فحش فلموں کی اداکارہ کی انوکھی کہانی

جیل سے عالمی شہرت تک، سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فحش فلموں کی اداکارہ ...
جیل سے عالمی شہرت تک، سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فحش فلموں کی اداکارہ کی انوکھی کہانی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فحش فلموں کی اداکارہ لینا روڈز اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چند فحش اداکاراﺅں میں سے ایک ہے۔ 23سال کی عمر میں اتنی عالمی شہرت پانے والی اس اداکارہ کا ماضی کچھ ایسا ہے کہ سننے والا حیران رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لینا روڈز کا اصل نام امارا میپل ہے۔ وہ امریکی ریاست الینوائس کے شہر مک ہنری میں پیدا ہوئی۔ وہ لڑکپن سے ہی ڈانس اور اداکاری کو پسند کرتی تھی اور اس کی کلاسز لیتی رہی تاہم وہ پیشہ وارانہ زندگی میں کاسمیٹک نرس بنناچاہتی تھی۔

لینا روڈز کا کہنا ہے کہ ”میرے گھر میں کوئی اچھا ماحول نہیں تھا چنانچہ میں زیادہ باہر رہنے لگی تھی۔ اسی وجہ سے میں غلط لوگوں میں گھر گئی۔ میرے دوستوں میں منشیات کے دھندے سے وابستہ لوگ بھی تھے اور دیگر جرائم بھی کرتے تھے۔ میں ان جرائم میں شریک نہیں ہوتی تھی لیکن ان کے ساتھ ضرور گھومتی تھی۔ اسی وجہ سے 16سال کی عمر میں مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا اور مجھے جیل ہو گئی۔ مجھے پانچ سال قید ہوئی تھی، تاہم ایک سال بعد مجھے رہا کر دیا گیا۔ میں اپنی زندگی کے اس پہلو پر بات نہیں کرتی کیونکہ ان دنوں کا سوچ کر ہی مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔ اگر اس وقت مجھے جیل نہ ہوتی تو شاید میں اس دلدل میں دھنستی چلی جاتی۔ اس قید کی سزا نے مجھے ان برے لوگوں سے بچا لیا۔ اس سزا کے بعد میں نے تعلیم چھوڑ دی اور ایک ہوٹل پر ویٹرس کی نوکری کرنے لگی جہاں مجھے انتہائی مختصر لباس پہن کر گاہکوں کو ڈیل کرنا ہوتا تھا۔ میں نے کئی حسن کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور پھر میں 18سال کی عمر میں فحش فلم انڈسٹری میں کیریئر شروع کرنے کے لیے کیلیفورنیا منتقل ہو گئی۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -