پسماندہ ترین سمجھا جانے والا جھنگ سب پر بازی لے گیا، ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے خلاف لڑائی میں وہ کام کردیا جس کی مثال نہیں ملتی

پسماندہ ترین سمجھا جانے والا جھنگ سب پر بازی لے گیا، ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے ...
پسماندہ ترین سمجھا جانے والا جھنگ سب پر بازی لے گیا، ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے خلاف لڑائی میں وہ کام کردیا جس کی مثال نہیں ملتی

  

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردو ادیبوں کی کتابوں کامطالعہ کیا جائے تو لگتا ہے کہ جھنگ پاکستان کے پسماندہ ترین اضلاع میں سے ایک ہے، قدرت اللہ شہاب نے بھی ڈپٹی کمشنر کی ڈائری لکھی تو جھنگ کی تصویر انتہائی پسماندہ نظر آئی لیکن اب کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں جھنگ سب پر بازی لے گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جہاں دیگر کام کیے جارہے ہیں وہیں سبزی منڈی میں بھی واک تھرو راہداری بنا کر اس میں سینیٹائزر لگادیے گئے ہیں۔ سبزی منڈی میں بنائی گئی راہداری میں سے جب لوگ گزرتے ہیں تو خود کار طریقے سے ان کے اوپر سینیٹائزر کا چھڑکاؤ ہوتا ہے۔

سبزی منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واک تھرو راہداری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں داخل ہونے والا ہر آدمی جراثیم سے پاک ہو کر اندر آئے تاکہ کورونا کی وبا کے آگے بند باندھا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -