پنجاب حکومت نے بے روزگارافراد کی مالی امداد کی انوکھی پالیسی متعارف کرا دی

پنجاب حکومت نے بے روزگارافراد کی مالی امداد کی انوکھی پالیسی متعارف کرا دی
پنجاب حکومت نے بے روزگارافراد کی مالی امداد کی انوکھی پالیسی متعارف کرا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے بے روزگارافراد کی مالی امداد کی انوکھی پالیسی متعارف کرا دی، انٹرنیٹ سے ناواقف افراد مالی امداد کے لیے آن لائن فارم جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں کورورنا کے وار تیز ہوئے تو حکومت کو جزوی لاک ڈاؤن کرنا پڑا، جس کے باعث روزانہ کی بیناد پر اجرات کمانے والا طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے،ان متاثرہ افراد کی مالی امداد کے لیے حکومت نے اعلان توکیا لیکن طریقہ کار مشکل ہونے کی وجہ جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے آن لائن مالی امداد کا حصول ناممکن قرار دیدیا۔جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو انٹرنیٹ کا استعمال کرنا نہ آتا ہو وہ کیسے آن لائن فارم پر کریں گے؟ حکومت مالی امداد کا طریقہ کار آسان کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر بڑے بڑے دعوی کرنے کی بجاۓ گراؤنڈ پر آئیں اور متاثرہ لوگوں کی ایسے امداد کریں کہ کسی کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو ۔دوسری طرف مزدور طبقے نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک دیہاڑی دار مزدور آن لائن اور کیمپیوٹر سے نابلد اور  آن لائن سسٹم سے ناواقف ہے، حکومت اگر حقیقت میں ہماری ہمدرد ہے تو پھر وہ  مالی امداد کا طریقہ کار بھی  آسان کرے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -