لاہور پولیس اِن ایکشن ،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ہر شہری اب سو بار سوچے گا

لاہور پولیس اِن ایکشن ،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کہ ...
لاہور پولیس اِن ایکشن ،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ہر شہری اب سو بار سوچے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر لاہور پولیس نے سختی شروع کر دی،پولیس نے گھروں سے غیر ضروری باہر گھومنے والے 1800 افراد سے ضمانتی مچلکے لے لئے۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر لاک ڈاون کے چھٹے روز لاہور میں ناکوں پر شہریوں کی نقل و حرکت انتہائی محدود کر دی گئی، لاہور پولیس کی جانب سیناکوں پر روکے جانے والیشہریوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید کے مطابق اب تک 33 ہزار 600 سے زائد چھوٹی بڑی وہیکلز کو روکا اور باہر آنے کا مقصد پوچھاگیا جبکہ 41 ہزار افراد کو دوبارہ سفر نہ کرنے کی وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا اور 1800 سے زائد شہریوں سے ضمانتی مچلکے لئے گئے جبکہ11 سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، شہری گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں جبکہ 144 کے تحت 460 افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -