”کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہو گی کیونکہ۔۔۔ “شہباز شریف کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

”کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہو گی کیونکہ۔۔۔ “شہباز ...
”کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہو گی کیونکہ۔۔۔ “شہباز شریف کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی، کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کیا۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک اور قوم کو مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے، اللہ تعالی کی مدد، درست حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت اور وسائل کی کمیابی کے باوجود بروقت اقدامات کیے۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سینکڑوں کیسز کی ٹیسٹنگ کے لیے وفاق مدد نہیں کررہا، بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی، وفاقی حکومت فی الفور صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مدد کرے۔

مزید :

قومی -