بدقسمتی سے عوام کورونا کے خطرات کو۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک بار پھر شہریوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

بدقسمتی سے عوام کورونا کے خطرات کو۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک بار پھر ...
بدقسمتی سے عوام کورونا کے خطرات کو۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک بار پھر شہریوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عوام کورونا کے خطرات کو سنجیدہ نہیں لے رہی، گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینےکےمترادف ہے،عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئےحکومتی سطح پرہراقدام اٹھایاجائیگا،سماجی رابطوں میں فاصلےرکھنےسےکورونا کو روکاجاسکتاہے ، آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا،افواج پاکستان کا کوروناکیخلاف جنگ کیلئے182قر نطینہ سینٹرز کا قیام اورانسداد کورونا میں تاریخی کردار قابل تحسین ہے،قوم مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو بھی سلام پیش کرتی ہے، چینی حکومت اور ڈاکٹرز کا پاکستان کاکورونا کے خلاف بھر پور ساتھ دینا پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن رابنسن عزیز فرانسس نے گور نر ہاؤس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اور انکو کورونا متاثرین کو راشن کی فراہمی کیلئے امدادی چیک بھی دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہو گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کسی ایک فرد حکومت یا جماعت نہیں 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے جس میں کامیابی کیلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی جسکے لیے ضروری ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی ہدایات پر مکمل عملددرآمد کر یں حکومت‘ڈاکٹر سمیت سب عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ نہیں لے رہی جو سب سے بڑا خطر ہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے اور ہم ہر پاکستانی کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھ کر اس کو کورونا سے بچانا چاہتے ہیں جسکے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ میں بھر پور کردار ادا کر نیوالی افواج پاکستان پر فخر ہے اور انشاء اللہ ہم سب متحد ہوکر کورونا کیخلاف جنگ میں بھی کامیاب ہوں گے۔

مزید :

کورونا وائرس -