کورونا خطرات کے پیش نظر500 قیدیوں کو کیمپ جیل لاہور سے منتقل کیا جانے لگا،اب کہاں رکھا جائےگا؟تفصیلات آ گئیں

کورونا خطرات کے پیش نظر500 قیدیوں کو کیمپ جیل لاہور سے منتقل کیا جانے لگا،اب ...
کورونا خطرات کے پیش نظر500 قیدیوں کو کیمپ جیل لاہور سے منتقل کیا جانے لگا،اب کہاں رکھا جائےگا؟تفصیلات آ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے خطرات کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے منتقل کیا جانے لگا، 500 سے زائد قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کردیا گیا، خالی بیرکس میں قرنطینہ سنٹر اور سو بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے دوسری جیلوں میں منتقل کیا جانے کا عمل شروع کر دیا گیا، کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، قیدیوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر5 سو سے زائد قیدی رات گئے حافظ آباد جیل منتقل کیے گئے ہیں، خالی ہونیوالی بیرکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کے ساتھ رہنے والے 490 سے زائد قیدیوں کو قرنطنیہ میں رکھا جائے گا جبکہ دیگر بیرکس میں 100 بیڈز کا عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بیمار اور بزرگ قیدیوں کو دیگرجیلوں میں بھی منتقل کیا جائے گا تا کہ قیدیوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے، قیدیوں کی منتقلی ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -