کورونا کے خلاف قومی جنگ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اہم ترین "ہتھیار" بنالیا

کورونا کے خلاف قومی جنگ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اہم ترین "ہتھیار" ...
کورونا کے خلاف قومی جنگ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اہم ترین

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اہم ترین ہتھیار تیار کرنے کی مہارت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  نے  کورونا سے بچاوَ  کیلئے   حفاظتی لباس تیارکرلیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹرز   اور عملے کو حفاظتی لباس مفت  دیاجائےگا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی کٹس  منگل کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں موجود ہوں گی، حفاظتی کٹ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق تیارکی گئی  ہے  جو طبی عملے کو تحفظ فراہم کرے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -