امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا گیا

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو دے ...
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا گیا

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا براہ راست ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کی تردید اور فوری سدباب کے حوالے سے تاخیر نے قیمتی جانیں ضائع کردیں۔

گارڈین کے مطابق نینسی پلوسی نے کہا کہ ابتدا ہی میں وبا کے حوالے سے ٹرمپ کی تردید انتہائی خطرناک ثابت ہوئی اور اس کے بعد جہاں جن آلات کی ضرورت تھی وہاں فراہمی میں تاخیر جان لیوا تھی چوں کہ صدر نے وقت ضائع کردیا اس لئے اب لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں معاملے کی سنگینی سے انحراف اور وبا کو اہمیت نہ دے کر ٹرمپ نے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔نینسی پلوسی نے کہا کہ اس بحران کے خاتمے کے بعد عالمی وبا کیخلاف ٹرمپ کے اقدامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

مزید :

بین الاقوامی -