سعودی دارالحکومت پر میزائل حملوں کا اصل مقصد یہ ہے۔۔۔علامہ طاہر اشرفی نے حیران کن انکشاف کر دیا

سعودی دارالحکومت پر میزائل حملوں کا اصل مقصد یہ ہے۔۔۔علامہ طاہر اشرفی نے ...
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملوں کا اصل مقصد یہ ہے۔۔۔علامہ طاہر اشرفی نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض اور جیزان شہر پر میزائل حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،کرونا جیسے وبائی مرض کی موجودگی میں اس طرح کے حملے انسانیت دشمن ہیں، عرب اتحاد کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد میزائل حملوں کا مقصد کرونا وائرس کے خلاف ہونے والی کوششوں کو روکنا اور دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا عبد الکریم ندیم، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا ابو بکر صابری، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س سے پوری انسانیت متاثر ہو چکی ہے اور عرب اتحاد نے کرونا وائرس کی وجہ سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض اور جیزان شہر پر میزائل حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم کو فوری طور پر اس جارحیت کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہئیں اور دنیا کو کسی نئے بحران سے بچانا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ اس جارحیت کے خلاف امت مسلمہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی عوام کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -