یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب ، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں 

 یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب ، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت سن کر ہوش اڑ ...
 یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب ، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں اورغریب اورمتوسط طبقےکی مشکلات بڑھ گئی ہیں،ماہِ رمضان سےقبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے،یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں ۔

نجی ٹی وی کےمطابق  فیصل آبادمیں چینی کی فی کلوقیمت110روپے تک پہنچ گئی ہے،دوسری جانب  لاہور کےیوٹیلٹی سٹورزپر 215روپےلیٹرمیں فروخت ہونےوالا خوردنی تیل 271 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ بازارکے مقابلے میں چینی، دالیں اور آٹے کی کم قیمت پر فروخت جاری ہے۔ادھر  پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب  ہے، یوٹیلٹی سٹورز میں آٹا اور چینی دستیاب نہیں،پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500روپے ہے،لوبیا کی فی کلو قیمت 200 روپے اور دال ماش فی کلو 250روپے ہے جب کہ سیلہ چاول 139روپے کلو، بیسن 160روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔