سٹیٹ بینک پاکستان میں آزاد ہونا چاہیے لیکن پاکستان سے آزاد نہیں، مفتاح اسماعیل

سٹیٹ بینک پاکستان میں آزاد ہونا چاہیے لیکن پاکستان سے آزاد نہیں، مفتاح ...
سٹیٹ بینک پاکستان میں آزاد ہونا چاہیے لیکن پاکستان سے آزاد نہیں، مفتاح اسماعیل

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک پاکستان میں آزاد ہونا چاہیے لیکن پاکستان سے آزاد نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت معاشی خود مختاری گروی رکھوا رہی ہے، گورنر وائسرائے اورسٹیٹ بینک ایسٹ انڈیا کمپنی بن جائیگا،سٹیٹ بینک پاکستان میں آزاد ہونا چاہیےلیکن پاکستان سےآزادنہیں،(ن) لیگ اس اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔انہوں نےکہا کہ جب ن لیگ کی حکومت تھی تو مہنگائی کی یہ صورت حال نہیں تھی،آج مہنگائی،غربت بیروزگاری، میں بےپناہ اضافے کے بعد تحریک انصاف کا کوئی رہنما بلدیہ میں کمپین نہیں چلا رہا اور یہ ہی مسلم لیگ ن کی فتح ہے، تحریک لبیک سمیت دیگر جماعتیں اور ووٹرز مجھے سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، علاقے میں مجھے ٹی ایل پی کا ایم پی اے بھی نظر نہیں آرہا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کو مہنگائی کا جواب دینا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -