پاکستان سعودی عرب کی سا لمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا : شاہ محمود قریشی 

پاکستان سعودی عرب کی سا لمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا : شاہ محمود قریشی 
پاکستان سعودی عرب کی سا لمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا : شاہ محمود قریشی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لا ئن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی سا لمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کے عز م کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے خلیج تعاون کونسل ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے سعودی عر کے کردار کو سراہا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے فیصل بن فرحان سے رابطہ کرکے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے سعودی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -