آج کل دوستیاں مفاد کی بنیاد پر بنائی جاتی ہیں، ذوالقرنین

      آج کل دوستیاں مفاد کی بنیاد پر بنائی جاتی ہیں، ذوالقرنین

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ دوستیوں کو نبھانے اور انہیں مضبوط رکھنے میں میرا نہیں بلکہ ان دوستوں کا کمال ہے جومجھے میری غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کر کے مجھے ہر قدم پر ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ آج دوستیاں صرف مفادکی بنیاد پر کی جاتی ہیں جبکہ ہمارے دورکی دوستیوں میں پیار محبت اور خلوص کی چاشنی تھی، زمانہ ایسا بدلا ہے کہ آج سب کچھ الٹ ہو گیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ میرا ان فنکاروں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں پی ٹی وی کے پانچوں مراکز پر کام کیاہے اور یہ میرا فخر ہے اور میں اس پر ہمیشہ نازان رہوں گا۔

مزید :

کلچر -