پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ ڈولفِن سکواڈ کے 165، سکیورٹی ڈویژن کے 13 جبکہ پولیس لائنز کی سکیورٹی پر تعینات 32 افسران و اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔پولیس جوانوں کو ایس ایم جی،ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں پولیس لائنز سے 150 سے جوان روزانہ کی بنیاد پر تعینات کئے گئے۔جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3827 جبکہ دیگر اضلاع کے 53 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -