گوجرانوالہ: شوہر کی قاتل خاتون کو سزائے موت، 2لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ: شوہر کی قاتل خاتون کو سزائے موت، 2لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ماڈل کورٹ نے شوہرکوقتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت اوردو لاکھ جرمانہ کی سزاکا حکم سنادیاشک کی بنیادپہ ساتھی طلحہ کو رہائی دے دی گئی۔ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل جج عبدالرحمان نے شوہرشہبازکوگھرکے اندرقتل کرنے والی ملزمہ کے اعتراف پہ ملزمہ شازیہ کو سزائے موت اوردولاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنایاہے عدم ادائیگی جرمانہ پہ مزیدچھ ماہ قید کی سزاہوگی جبکہ ساتھی طلحہ کوشک کی بنیادپہ بری کردیاگیاہے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ فریدٹاون میں 19اگست2020کوشہبازنامی شخص کو اسکی اہلیہ اورساتھی طلحہ پہ مارنے کا مقدمہ طارق محمود کی مدعیت میں درج ہواتھاجس پہ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرکے چالان عدالت پیش کیاتھاجس پہ فیصلہ سنایاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -