ہربنس پورہ، شادی تقریب میں فائرنگ، خاتون اور باپ بیٹا شدید زخمی

  ہربنس پورہ، شادی تقریب میں فائرنگ، خاتون اور باپ بیٹا شدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک خاتون اور باپ بیٹا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں فائرنگ کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ رمضان گجر کی بیٹی کی شادی کے موقعہ پر ہوئی۔ فائرنگ رشتے کے تنازعہ پر داماد محسن نے کی جس کی فائرنگ سے باپ نصیر اور حسنین زخمی ہوئے پولیس  کا کہنا ہے کہ ملزم محسن داماد اور بھتیجا بھی ہے۔شادی پر آئی ان کی عزیزہ خاتون عابدہ بی بی فائرنگ سے زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق خاتون کو پیٹ میں گولی لگی ہے جبکہ باپ بیٹے کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں تینوں ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ہربنس پورہ نے  فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -