سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، احسن سیف اللہ

   سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، احسن ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔ پولیس افسران و اہلکار فیس ماسک اور سینیٹائزر استعمال کریں اور محفوظ رہیں۔ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام269کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث42 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے02 کاریں،75موٹرسائیکلیں،07موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 پسٹلز، 27 میگزین اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 16بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے05افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ 02 لاکھ 30 ہزار 612 موٹر سائیکلوں،1954 گاڑیوں اور 02 لاکھ 31 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 835 موٹر سائیکلوں،11 گاڑیوں اور 330 اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑیوں اور09موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی میں 18،ون ویلنگ میں 34، آتش بازی میں 02جبکہ ہوائی فائرنگ میں 06ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ اشتہاری سمیت 112 عادی وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

 احسن سیف اللہ

مزید :

علاقائی -