حافظ آباد: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 6اشتہاریوں سمیت 48گرفتار

  حافظ آباد: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 6اشتہاریوں سمیت 48گرفتار

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،6 اشتہاری مجرمان سمیت 48 ملزمان گرفتار، آپریشن تھانہ سٹی حافظ آباد، تھانہ صدر حافظ آباد، تھانہ ونیکی تارڑ،تھان صدر پنڈی بھٹیاں، تھانہ کسوکی، تھانہ سکھیکی اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث48 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں 6 منشیات فروش، 7شراب فروش،25 ناجائز اسلحہ ہولڈرز،6اشتہاری مجرمان اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کروائیوں کے نتیجہ میں 6 منشیات فروشوں سے 3کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

 جبکہ7 شراب فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 62 لیٹر شراب، 60 لیٹر لہن اور 2 چالو بھٹیاں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ اس کے علاوہ  اشتہاری مجرمان کے خلاف آپریشن کے دوران اشتہاری مجرمان شمعون، کاشف، لیاقت، کلیم، امجد اور اسحاق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -