پھول نگر،ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا

  پھول نگر،ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔نواحی گاؤں ڈھلواں کے رہائشی منشاء نے صبح دیر اُٹھنے اور کھانا نہ بنانے پر اپنی نوجوان بیٹی (ر) کو برا بھلا کہا جس سے اس نے دلبرداشتہ ہوکر بیٹھک میں لگے پنکھے کے ساتھ پھندا بنا کر خودکشی کرلی۔متوفیہ نے بیٹھک کے دونوں دروازوں کی کنڈیاں لگا لیں گھر والوں نے شک پڑنے پر دروازہ توڑا تو (ر)دم توڑ چکی تھی ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ وہ پوسٹمارٹم نہیں کروانا چاہتے اور نہ ہی انھیں اس ضمن میں کسی اور پر کوئی شبہ ہے جس پر ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

  

مزید :

علاقائی -