مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد،شناخت نہ ہو سکی
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے کپ سٹور کے قریب اورینج ٹرین پل کے نیچے نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے تاحال اس کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔