پھول نگر،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے مہمان نوجوان زخمی

    پھول نگر،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے مہمان نوجوان زخمی

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے مہمان نوجوان زخمی ہوگیا۔نواحی گاؤں تھیہ کیلہ میں عامر اور سلیمان دو بھائیوں کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اشرف اور عمیر وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر تقریب میں شریک مہمان عمران زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کردیا گیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر راحیل خان اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دونوں دولہے اور ان کا والدموقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے دولہوں کے چچا مقصودکو حراست میں لیکر نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -