گوجرانوالہ: سکریپ دلانے کے بہانے ملزم 45لاکھ روپے لیکر فرار

  گوجرانوالہ: سکریپ دلانے کے بہانے ملزم 45لاکھ روپے لیکر فرار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سکریپ دلانے کے بہانے ملزم 45لاکھ روپے لیکر رفوچکر ہوگیا۔تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو محافظ ٹاؤن کے رہائشی ذیشان علی نے درخواست دی کہ سکریپ کا کاروبار کرتا ہے۔محمد وقاص سکنہ پیپلز کالونی کیساتھ کاروباری گہرے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سکریپ کا بڑا ڈیلر ہے اس کے پاس 10کروڑ روپے کا سکریپ موجود ہے۔اس کو مطمئن کرنے کیلئے 45 لاکھ روپے بطور امانت رکھوا دو تاکہ میں تمہارا آمنا سامنا کروادو۔ڈیل ہونے پر 5لاکھ روپے بطور کمیشن رکھ کر 40لاکھ روپے واپس کردونگا۔رقم لینے پر ملزم پہلے ڈیلر سکریپ سے ملاقات کروانے میں لیٹ و لعل سے کام لیتا رہا پھر موبائل فون بند کرکے رپوش ہوگیا ہے۔پولیس نے امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -