تتلے عالی:ملزمان کا زمیندارکے نوکر اور اسکے مہمان پر تشدد، فائرنگ سے زخمی

  تتلے عالی:ملزمان کا زمیندارکے نوکر اور اسکے مہمان پر تشدد، فائرنگ سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تتلے عالی (نمائندہ پاکستان) نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملزمان کا زمیندار کے نوکر اور اُس کے گھر آئے ہوئے مہمان پر شدید تشدد بعد ازاں فائر مار کر شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں بیگ پور کے رہائشی زمیندار عباس علی ولد منظور حسین قوم چدھڑ کا نوکر ساجد علی ولد نذیر قوم راجپوت سکنہ دیہہ اپنے گھر میاں چنوں سے آئے ہوئے مہمان انصر محمود ولد منظور بروز جمعہ چارہ لینے کے لیے جاررہے تھے کہ راستہ میں ملزمان صدام حسین،ساجد علی،غلام علی، جمشیداور عباس سکنائے دیہہ مسلح ہائے پسٹل بھی وہاں آگئے اور اُن پر تشدد شروع کر دیا اور ساجد کو ملزم صدام نے اپنے پسٹل سے سیدھا فائر مار ا جس سے وہ لہو لہان ہو گیا جبکہ ملزم عباس سے اُس کا پسٹل چھیننے کی کوشش میں انصر محمود بھی شدید زخمی ہو گیا۔

 اہل دیہہ کے آنے پر ملزمان للکارے مارتے فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -