سرگودھا، پولیس کی کاروائی، دوموٹرسائیکل سوارمنشیات سمیت گرفتار

سرگودھا، پولیس کی کاروائی، دوموٹرسائیکل سوارمنشیات سمیت گرفتار

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ)تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی کاروائی، دوموٹرسائیکل سوارمنشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار، 35لیٹر دیسی شراب برآمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ امتیاز احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جہانے والا داخلی سجوکہ دوران چیکنگ بلانمبر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان سلیم اللہ اور محمد حسن کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 35لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -