جماعت اسلامی کا جوہر ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

جماعت اسلامی کا جوہر ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے " اب جاگ میرے لاہور "مہم کے تحت غربی لاہور   جوہر ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی۔ احتجاجی مظاہرہ  میں کنونیئر شہری مسائل کمیٹی چوہدری محمود الاحد، امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد،  وائس چیئرمین یونین کونسل 114 چوہدری عبد القیوم گجرسمیت قائدین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر  میاں ذکر اللہ مجاہد نے علاقائی قیادت اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر علاقہ کی صفائی مہم کا  صفائی کر کے آغاز کیا اور علاقہ کی صفائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صفائی عوام کا بنیادی حق ہے مگر حکومت اس میں ناکام ہو گئی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو لاہور شہر  کے گلی محلوں کی مکمل صفائی کے منصوبہ کا اعلان کریں۔ایل ڈبلیو ایم سی اور انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود شہر کی صفائی کا نظام آج بھی  درہم برہم ہے۔ 30 مارچ تک لاہور کے گلی محلوں کی صفائی کا منصوبہ نہ دیا گیا تو ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنہ ہوگا۔  انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شہرکی صفائی کے 4 ارب  کے بجٹ کو کرپشن کی نظر نہیں ہونے دے گی، ایل ڈبلیو ایم سی اور انتظامیہ کی جانب سے شہر میں  بڑے ڈپوزسے تو گندگی اور کوڑا کرکٹ کسی حد اٹھا یا جارہا ہے مگر گلی محلے ابھی بھی تعفن زدہ ہیں  وہاں صفائی کا موثر نظام ہے نہ ہی وہاں سب ڈپوز سے گندگی اٹھائی جارہے ہیں۔

 جوٹان ٹاون جیسے علاقے میں سب ڈپوز سے گندگی نہیں اٹھائی جارہی تو پسماندہ علاقوں کی کیا صورتحال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور انتظامیہ لاہور کی مکمل صفائی کیلئیہنگامی پلان دے  جس پر فی الفور عمل کیا جائے کیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی فوج کو پلاننگ کے ساتھ گلی محلوں کی صفائی پر تعنیات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی شہر لاہور   کو "کلین اینڈ گرین " بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر  نائب امیر جماعت اسلامی و کنونیئر شہری مسائل کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد نے کہا کہ اب جاگ میرے لاہور" مہم اہل لاہور  کی   توانا آواز بن چکی ہے۔انتظامیہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ورنہ جماعت اسلامی ان کو دفاتر میں بیٹھنے نہیں دے گی۔شہری مسائل کے حل تک " اب جاگ میرے لاہور "مہم کے ذریعے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ رجماعت اسلامی کے کارکنان گلی محلوں میں اپنی ٹیموں کے ذریعے صفائی کا نظام  ترتیب دے گی۔ جماعت اسلامی غربی لاہور نے آج جوہر ٹاؤن لاہور سے صفائی مہم کا آغاز کردیا  ہے۔جماعت اسلامی اس شہر کے حسن کو دوبالا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ عبدالقوم گجر نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اس حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس کے لیے پر عزم ہیں۔ بعدازں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد 30 کے بعد لائحہ عمل کے حوالے جماعت اسلامی شہری مسائل کمیٹی کے ممبران کا 29 مارچ کو ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -