بزنس سیکٹرکو خوفزدہ کرنے سے معیشت غیر مستحکم ہو گی،وقار میاں 

  بزنس سیکٹرکو خوفزدہ کرنے سے معیشت غیر مستحکم ہو گی،وقار میاں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں پیدا ہونے والی خوف کی صورت حال کاروباری معاشرتی امور کیلئے شدید خطرناک ہے۔ وبا سے بچاو حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے انسانی وسائل اور اسباب کی مکمل کوشش کی جائے۔ بزنس کمیونٹی میں خوف و ہراس کی صورت حال ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی طرف لے کر جارہی ہے۔ 

 حکومت ملک میں مہنگائی افراط زر کے گہرے ہوتے سائے کا راستہ روکے۔ ملک میں وبا کا مقابلہ کرنے اور بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں نا کہ عوام میں خوف کی فضا پیدا کی جائے۔ آٹو مارکیٹ بادامی باغ لاہور میں تاجر مکمل ذمہ داری کے ساتھ ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل کررہے ہیں۔ حکومت بزنس سیکٹر پر مشکل وقت اور کٹھن حالات میں سبسڈی اور ریلیف دے۔ بحران زدہ حالات و واقعات میں تاجر کمیونٹی کے ساتھ معاونت اور مشاورت کرکے حالات کو مزید گھمبیر ہونے سے بچایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -