ہولی کا تہوار بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے،شیخ جعفر محمود

  ہولی کا تہوار بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے،شیخ جعفر محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈبلیو میک ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شیخ جعفر محمود کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد۔ ان کا کہنا تھا کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ پاکستان میں ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا ہو گا۔

  ہو کر بھائی چارے اور امن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ آج کا دن محبت، تحمل، برداشت اور روادار ی کے پیغام کو عام کرنے کا دن ہے ہمیں پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کی خوشیوں میں شامل ہوکر انھیں تحفظ کا احساس دینا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -